چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی وکالت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے


چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی وکالت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ ان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ جبر و تسلط(قبضہ) اور امن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ 

1948 کے پہلے نکبہ سے لیکر فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور غزہ کے محاصرے تک، اہلِ فلسطین تنہا کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے پُرامن وجود و حیات کے اپنے بنیادی حق کیلئے جدوجہد کی۔ 

بین الاقوامی برادری قیمتی جانوں کےضیاع سے بچنے کی غرض سے کشیدگی اور تصادم میں مزید اضافہ روکنے کیلئے صورتحال میں بلاتاخیر مداخلت کرے۔ 

نیز یہ کہ ان واقعات کو تنازعے کے اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن حل یعنی 1967سے پہلے کی سرحدات پر مشتمل ایک فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دالحکومت القدس الشریف ہو، کی ضرورت و اہمیّت کے ایک اہم حوالے کے طور پر لیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post